ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کےمشیر اور ایران کے سابق وزير خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کے مستقبل کو روشن اور تابناک قراردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جس طرح ایرانی قوم کو گذشتہ 33 برسوں میں انقلاب اسلامی کی حفاظت کے لئےسخت مشکلات اور دشوار مسائل کا سامنا رہا ہے اسی طرح علاقہ میں جاری اسلامی تحریکوں کو کامیابی تک پہنچنے کے لئے سخت اور دشو ار مشکلات سے عبور کرنا پڑےگا گرگان میں اسلامی بیداری سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ولایتی نے کہا کہ تیونس ، مصر ، لیبیا اور دیگر اسلامی ممالک میں اسلامی بیداری کا مستقبل روشن اورتابناک ہے۔ .......
/169